New jobs announced at Dubai International Airport

دبئی (پی این پی) دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کو عالمی وباء کورونا کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ تاہم اب صورتحال بہتر ہونے پر امارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کو بحال کر دیا جائے گا جس سے 3500 کے لگ بھگ نئی آسامیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ٹرمینل ون کے دوبارہ کھلنے سے ائیر پورٹ کے تمام آپریشنز کسی حد تک بحال ہو جائیں گے۔دبئی ائیر پورٹ کے چیف کا کہنا تھا کہ 66 ہوائی کمپنیوں کو ٹرمینل ون پد شفٹ کیا جائے گا جس سے کام کا پریشر بڑھ جائے گا۔ اس سلسلے میں ائیرپورٹ کو نئے ملازمین کی ضرورت پڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.