Fuel prices hit fresh record high in Indian States

نئی دلی ( آن لائن) بھارت میں پٹرول کی قیمت نے 110 روپے (234 روپے 6 پیسے) کا ہندسہ عبور کرلیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اتوار کے روز ریاست راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 36 جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی کوالٹی پٹرول کی قیمت 112 روپے 25 پیسے (239 روپے 47 پیسے پاکستانی) ہوگئی۔ اس کے علاوہ یہاں نارمل کوالٹی کے پٹرول کی قیمت 109 روپے 49 پیسے (232 روپے 96 پیسے) ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ انڈیا کی 12 ریاستوں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے (212 روپے 78 پیسے) سے بڑھ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.