وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا : صحافی عمران یعقوب خان کا دعویٰ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سالوں کی رفاقت کا وقت احتتام کے قریب، وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عمران یعقوب خان کا

کہنا تھا کہ واقفان حال نے اسلام آباد سے خبر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ایک بڑے قریبی ساتھی ہیں، انکے پولیٹیکل ایڈوائزر ہیں اور انکے پاکستان تحریک انصاف میں ایک بڑا ہی اعلیٰ مقام حاصل ہے، انکا نام ہے نعیم الحق۔ کچھ ایم این ایز نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور ان سے نعیم الحق کے رویے کے حوالے سے شکایت کی ہے کہ انکا رویہ عوامی نمائندوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے۔ عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف لابیز کام کر رہی ہیں، نعیم الحق صاحب چونکہ وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں، نعیم الحق کے خلافجب کچھ ایم این ایز نے شکایات کیں تو کابینہ کے کچھ ارکان نے بھی نعیم الحق کے نارواں رویے کے خلاف عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، ان ساری چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذرائع نے یہ خبر دی ہے کہ شاید نعیم الحق سے کچھ پاورز واپس لے لی جائیں ۔

عمران خان یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نعیم الحق کو جو لامحدود اختیارات دیئے گئے ہیں اب وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں واپس لے لیا جائے ، ہوسکتا ہے کہ تبدیلی حکومت اپنے اہم رہنماء نعیم الحق کے حوالے سے بھی تبدیلی لے آئے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں