جنسی زیادتی کی کوشش، خاتون نے اپنے دانتوں سے آدمی کو مردانگی سے محروم کردیا

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک خاتون نے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے مرد کو دانتوں کے ذریعے مردانگی سے ہی محروم کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شمالی علاقے میں واقع شہر میگوئیل الویس میں پیش آیا ہے جہاں برونا نام خاتون اپنے گھر میں کسی اور مرد کے ساتھ موجود تھی کہ اس کا ’پیڈرو‘ نامی ہمسایہ آ گیا جو برازیلی میڈیا کے مطابق برونا کا بوائے فرینڈ بھی تھالیکن خود برونا کا کہنا ہے کہ وہ اس کا دلال تھا اور اس سے جسم فروشی کرواتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے روز پیڈرو نے جب برونا کو کسی اور مرد کے ساتھ بیڈروم میں دیکھا تو وہ مشتعل ہو گیا اور برہنہ ہو کر برونا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم برونا نے شدید مزاحمت کی اور اس کے خصیوں پر دانتوں سے اس زور سے کاٹا کہ وہ جسم سے الگ ہو گئے۔ پیڈورو کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر اس کے خصیے دوبارہ اس کے جسم کے ساتھ لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ برونا نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ ”میں عورت ہونے کی وجہ سے ایک مرد کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی چنانچہ میں نے اس کے کمزور حصے پر وار کیا تاکہ خود کو جنسی زیادتی سے بچا سکوں۔ میں یہ سب کچھ اپنے دفاع میں کیا۔“ایک نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے برونا کا کہنا تھا کہ ”میرے ساتھ بچپن میں بھی دو بار جنسی زیادتی ہو چکی ہے اور میں تیسری بار جنسی زیادتی کا شکار کسی صورت نہیں ہونا چاہتی تھی چنانچہ میں پیڈرو کے جنسی حملے سے بچنے کے لیے ہر ممکن حد تک جانے کو تیار تھی۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...