- Advertisement -

وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات آج سے ہی سستی کرنے کا اعلان

- Advertisement -

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے اور نئی قیمتوں کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک باد ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی اور پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم بحرانوں کو سمجھتی ہے۔ اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔