ڈاکٹر کی مریضہ سے بد فعلی ،دوست ویڈیو بناتے رہے

گوجرانوالہ میں ڈاکٹر نے مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر کے پاس دوا لینے گئی تھیں تو اسے ایک انجیکشن لگایا گیا۔ انجیکشن کے باعث اس پر غنودگی طاری ہو گئی اوراسی دوران ڈاکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

علاقہ پولیس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ زیادتی کا نشانہ بناتےڈاکٹر کے پانچ دوستوں نے موبائل فونز پر ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...