ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے، اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہو گئی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 582 کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4 مریضوں نے دم توڑا۔
‌این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے کُل اموات 6 ہزار 424 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہے،اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 159 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36 ہزار 155 ٹیسٹ کیے گئے،اب تک مجموعی طور پر 32 لاکھ 30 ہزار 472ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 290 مریض صحت یاب ہوئے، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار303 ہے، 570 کورونا کیسز تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...