پیپلز پارٹی کے دبنگ رہنما نثار کھوڑو کی گرفتاری۔۔۔ عدالت سے جیالوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی

درخواست میں نثار کھوڑو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے مجھے آمدن سے زائد اثاثوں سمیت 2 مختلف انکوائریز میں طلب کر رکھا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کرلیا جائے گا، نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے۔نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کو قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ اس سے قبل نیب نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدراوروزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نثار کھوڑواور صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کے خلاف مبینہ کرپشن اورجعلسازی مقدمات کی فائل دوبار کھول دی ہے۔نیب سکھر نے دونوں رہنماؤں کو (بدھ) کے دن نیب کے دفتر میں تفتیش کی غرض سے طلب کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اسے سیاسی معاملہ قرار دیا ہے،دوسری طرف سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ نے گندم کا 10ارب روپے مالیت کا اسکینڈل نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق گھوٹکی سے 10 ارب روپے مالیت کی گندم صوبہ سندھ کی مختلف جگہوں پر بھجوائی تھی مگر وہ راستے میں ہی غائب ہوگئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...