24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 660 نئے کیسز رپورٹ، 10 مریض انتقال کرگئے

عمانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سلطنت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وبا کے 10 مریض انتقال کرگئے۔

عمانی وزارت صحت نے کورونا صورت حال سے متعلق نئی رپورٹ شایع کی، جس میں بتایا گیا کہ کورونا کے نئے مریض کتنے سامنے آئے اور وبا سے کتنے مریضوں کی اموات ہوئیں۔

عمان میں کورونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 مریض کی موت واقع ہوئی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 94 ہزار 711 ہوگئی۔

سلطنت میں اب تک 86 ہزار 195 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا سے مجموعی اموات 865 ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 414 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیال رہے کہ عمان میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کہیں خاتمے کے بعد آہستہ آہستہ زور مرہ کے معاملات اپنی پرانی شکل اختیار کررہے ہیں۔ شہریوں نے حفاظتی انتظامات بھی سخت کردیے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...