- Advertisement -

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر دستخط کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے سے زیادہ کمی کا امکان ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے تک کی کمی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔
تاہم بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی تھی۔