لندن میں لوگوں کو گالیاں دے کر زور زور سے ہنسنے پر سفاری پارک سے نکالا گیا طوطا پاکستانی خرید کر لاہور لے آیا

لندن میں لوگوں کو گالیاں دینے پر سفاری پارک سے نکالا گیا طوطا پاکستانی خرید کر لاہور لے آیا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق افریقن گرے نسل کا یہ نایاب طوطا کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق نائب صدر شاہد علی شیخ نے لاکھوں روپے میں خریدا ہے۔ لندن کے سفاری پارک سے نکالے جانے کے بعد یہ طوطا اب لاہور پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو لندن کے سفاری پارک میں افریقن گرے نسل کے 5 طوطے لائے گئے تھے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفاری پارک بند رہا، اس دوران ملازمین نے ان طوطوں کے ساتھ ’شغل میلہ‘ شروع کردیا۔ سفاری پارک کے ملازمین ان طوطوں کو گالیاں بکتے اور پھر زور زور سے ہنستے۔ چونکہ یہ انسانوں کی نقل میں ماہر ہوتے ہیں اس لیے جلد ہی یہ طوطے گالیاں بکنا سیکھ گئے۔

گزشتہ دنوں جب سفاری پارک کھولا گیا تو طوطوں نے وہی رویہ اپنایا اور سیاحوں کو گالیاں دینا شروع کردیں، یہ طوطے نہ صرف انہیں گالیاں دیتے بلکہ گالی دے کر خوب ہنستے بھی تھے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے انہیں پارک سے بے دخل کردیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...