’’ترکی کی سوفٹ پاور پاکستان کو فتح کر رہی ہے۔۔‘‘ بے نظیر بھٹو کی بھتیجی’’فاطمہ بھٹو‘‘بھی پاکستان میں ترکی کی بڑھتی مقبولیت پر بول اُٹھیں

لندن (ویب ڈیسک) معروف مصنفہ،کالم نگار اور بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹوبھی پاکستان میں ترکی کی بڑھتی مقبولیت پر بول اٹھیں، انہوں نے کہا کہ ترکی کی سوفٹ پاور پاکستان کو فتح کر رہی ہے، فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنے والوں کی اکثریت

پاکستان میں موجود ہے۔ عالمی ترسیلات کے حوالے سے بھی ترک ڈرامے صرف امریکا سے پیچھے ہیں۔ ترک ڈرامہ انڈسٹری فرانس، اسپین اور چین کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ یوٹیوب پر ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد میں پاکستانی 25 فیصد ہیں،یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی کا نمبر 33واں ہے۔ جس کی وجہ بھی یہی ترک ڈرامہ ہے۔ ترک سیریز ارطغرل غازی کی پاکستان میں بڑھتی مقبولیت کے بعد اس سیریز کے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور چرچے ہیں جبکہ ترک فنکاروں کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...