نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریرپر ن لیگ کے 13 ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض،نجی ٹی وی کا دعویٰ

نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہو گئے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہو گئی ،نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی،قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے ،نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیاہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...