کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرین کے تعداد 4 کروڑ 29 لاکھ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار517 افراد متاثر اور 11 لاکھ 54 ہزار 770 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 125 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ ایک لاکھ3 ہزار 622 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار68 اور متاثرہ افراد کی تعداد88 لاکھ 27 ہزار 932 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 78 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 81ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 14 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار8 سو سے تجاوز کر گئی ہے

اسپین میں 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں10 لاکھ86 ہزار سے زائد افراد متاثر اور34 ہزار645 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 28 ہزار 613 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا میں 30 ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 83 ہزار 116 افراد متاثر اور 34 ہزار 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...