پی ڈی ایم کی ناکامی کی آج ہیٹ ٹرک ہونے جا رہی ہے،فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس کی ناکامی کی آج ہیٹ ٹرک ہونے جا رہی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ کی عملی تصویر ہے، بلاول زرداری نے جلسے سے زیادہ گلگت بلتستان الیکشن کو زیادہ اہمیت دی۔

بلاول زرداری اپنی سیاست کو بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے دور رکھ کر عقل مندی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

کراچی جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنا اور آج جلسے سے غیر حاضری بلاول زرداری کی سیاسی سمجھداری ہے۔

بیگم صفدراعوان کا "ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ دراصل "مجھے لندن جانے دو” کی دہائی ہے۔

اپوزیشن چاہے کے ٹو پر چڑھے یا برج خلیفہ پر، این آر او اور کرپشن پر رعایت نہیں ملے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...