وزیراعظم کا فواد چوہدری کو ایک اور طاقتور وزارت دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا فواد چوہدری کو ایک اور طاقتور وزارت دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ارشد شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک اور اہم وزارت مل سکتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اگلے چند روز کے دوران کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر سکتے ہیں۔ کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، فواد چوہدری کو ایک اور طاقتور وزارت ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ حکومت کی فنانس ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے کابینہ میں کچھ تبدیلیوں کی اطلاع ہے، شوکت ترین کا نام لیا جارہا ہے، میں نے شوکت ترین کو فون کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابھی کسی نے بات نہیں کی۔

اس سے اندازہ کریں کہ حکومت مالی، انتظامی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ حفیظ شیخ کا یہاں کیا ہے؟ وہ ایک بریف کیس لے کر آئے ہیں ، جس طرح شوکت عزیز لے کرآئے تھے۔ فنانس ٹیم میں بڑی تبدیلی ہورہی ہے۔ ہر آدمی کہہ رہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی ڈلیور نہیں کرپارہی، حکومت اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے بندہ تبدیل کردیتی ہے۔ حکومت کی مڈٹرم قریب آرہی ہے، اس لیے اب کابینہ میں تبدیلی کی بات ہورہی ہے، بعض اوقات حکومتیں خود کابینہ میں تبدیلی کی خبریں پھیلا دیتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو ٹائٹ کرنا ہوتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...