25 ارب 39 کروڑ سے زائد کے ٹیکس کی عدم ادائیگی ، جاز کا دفتر سیل کردیا گیا

لارج ٹیکس پیئرز آفس کی جانب سے 25 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر موبلنک جاز کا دفتر سیل کردیا گیا۔

ٹیلی کام کمپنی جاز کا اسلام آباد کے علاقے ایف 8 میں واقع دفتر کو سیل کردیا گیا۔ لارج ٹیکس پیئرز آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاز کمپنی کے خلاف 25 ارب 39 کروڑ 36 لاکھ 53 ہزار 480 روپے کا انکم ٹیکس واجب الادا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (موبلنک جاز) کو ایک نوٹس کے ذریعے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا ٹیکس بدھ کی دوپہر 1 بجے تک ادا کریں۔

کمپنی کی جانب سے نوٹس ملنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے آج (بدھ) کو ایف 8 اسلام آباد میں واقع دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...