”شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدا کے واسطے ابھی نندن کو واپس جانے دیں ،بھارت آج رات 9بجے حملہ کر رہا ہے“ ایاز صادق کا تہلکہ خیز دعویٰ

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے تو ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےسردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے کلبھوشن کی بات کی، کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم تونہیں لائے تھے, جوراتوں رات اور دو مہینے آرڈیننس تک چھپائے رکھا،کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہم نے اتنی ایکسس تو نہیں دی تھی جتنی اس حکومت نے دی ،یہ ابھی نندن کی کیا بات کرتے ہیں؟مجھے یاد ہے کہ شاہ محمود قریشی اس میٹنگ میں تھے جس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا اور چیف آف آرمی سٹاف تشریف لائے،پیر کانپ رہے تھے ،پسینے ماتھے پے تھے اور ہم سے شاہ محمود نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ابھینندن کو جانیں دیں کیونکہ 9 بجے رات ہندوستان پاکستان پر اٹیک کررہا ہے،ہندوستان نے کوئی اٹیک نہیں کرنا تھا اور کچھ نہیں ہونا تھا صرف گھٹنے ٹیک کرابھی نندن کو واپس بھیجنا تھا جو انہوں نے کیا ۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ ایسی باتیں نہ کریں کہ ہم مجبور ہو جائیں یہ بات کرنے کو ،انسان وہ بات کرے جس سے قومی اسمبلی میں کوئی تعمیری کام ہو اور قانون سازی ہو جائے اور ہم کام کر سکیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
تبصرے
Loading...