- Advertisement -

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں ضمنی الیکشن امن وامان مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں ضمنی الیکشن امن وامان مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔
مانیٹرنگ سیل صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سینٹرز اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ منسلک کردیا گیا۔
مانیٹرنگ سیل سے انتخابی حلقوں میں امن و امان کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
پنجاب رینجرز اور فرنٹئیر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز بھی وزارت داخلہ مانیٹرنگ سیل سے رابطے میں رہے گا۔گی۔
مانیٹرنگ سیل ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
مانیٹرنگ سیل کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانس کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ مانیٹرنگ سیل 16 جولائی سے ضمنی انتخابات کے اختتام تک کام کرتا رہے گا۔
وفا عباس، نمائندہ خصوصی، سچ ٹی وی۔