اہم ترین وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، حکومت کا وجود خطرے میں پڑگیا

لاہور ( آن لائن) حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ضرور پڑھیں: لیاری سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہ جہان بلوچ کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان، سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی
حافظ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو ارسال کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وزارت کا عہدہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے قبول کیا تھا لیکن کام نہیں کرنے دیا جارہا اور رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ بے جا مداخلت کی وجہ سے ٹھیک سے کام نہیں کرپارہا تھا، کسی کے دباﺅ میں کام کرنے کا عادی نہیں ہوں، وزارت کیلئے نام تجویز کرنے پر قیادت کا مشکور ہوں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ق مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔ گزشتہ دنوں فواد چوہدری کی جانب سے دیے جانے والے متنازعہ بیان کے باعث دونوں جماعتوں کے بیچ دراڑ پیدا ہوئی تھی ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں