- Advertisement -

کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے: وزیر داخلہ پنجاب

- Advertisement -

پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے۔
پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران اینڈ کمپنی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور عوام کے فیصلے کو بدلنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے جبکہ سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے او کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شرانگیزی، فساد اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے اور کے علاوہ انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔