دین کی خاطر شوبز چھوڑ کر مفتی کیساتھ شادی کرنیوالی سابق اداکارہ ثناءخان نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا

0

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنا تبدیل کردیا ہے۔

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان نے سوشل میڈیا سائٹ پر جہاں اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے تو وہیں انہوں نے اپنا تبدیل کرکے ’سیدہ ثناءخان ‘ کردیا ہے۔

دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناءخان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کے دن کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی حسین جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس سے وہ مزید دلکش لگ رہی ہیں۔

ثناءخان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں جبکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے دکھائی دے رہے ہیں اور ہر ایک شخص ثناءخان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس موقع پر ثناءخان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘

ثناءخان کا کہنا تھا کہ ’میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس دنیا میں بھی متحد رکھے اور اگلے جہاں میں بھی ساتھ ہی رکھے۔‘

آخر میں انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بھی لکھا تھا:

اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناءخان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔

سندھ میں کورونا ایس او پیز نافذ، کاروبار کتنے دن بند رہیں گے اور اوقات کار کیا ہوں گے ؟ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
ثناءخان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے انہیں شہرت ملی تھی۔

ثناءخان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبے ٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...