- Advertisement -

آواز میری ہی ہے، شیخ رشید نے شرقپوری کی پیمنٹ سے متعلق آڈیو کی تصدیق کردی

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق لیک آڈیو کی تصدیق کردی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آواز میری ہی ہے، میں مذاق میں بات کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔
مزید جانیے: شیخ رشید عمران خان کا دشمن ہے، کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی: میاں جلیل شرقپوری
خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پیمنٹ ہوگئی ہے، شیخ رشیدکی جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
آڈیو لیک میں شیخ رشید چوہدری گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے،گل زمان نامی شخص نےکہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ’۔