سانحہ ساہیوال ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، سی ٹی ڈی نے ایسا اعتراف کر لیا کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاہور ( آن لائن )ساہیوال میںسی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس“ نے ہنستا بستا خاندان اجاڑ کر رکھ دیاہے جبکہ تین معصوم بچے زندہ بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی 13 سالہ بڑی بہن زندگی کی بازی ہار گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ” سماءنیوز “ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ 16 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اس معاملے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران انتہائی اہم ترین انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دوران اجلاس اعتراف کیا ہے کہ کمزور انفارمیشن کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کاکہنا تھا کہ اجلاس میں اطلاع دینے والے مخبر سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ذاتی دشمنی کے پہلو کو بھی نظر اندا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈرائیور ذیشان سے متعلق بھی واضح معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ساہیوال واقعے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ساہیوال واقعے کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو واقعے کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے، جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، انصاف کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بارسلونا پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھا تاہم امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے باعث ان کا دورہ سیالکوٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں