- Advertisement -

شہباز گل کی گرفتاری خوف وہراس پھیلانے کی کوشش ہے، عمران خان

- Advertisement -

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شہبازگل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہباز گل کی گرفتاری خوف وہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا ہےکہ امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے جو وہ قوم کوپہنچا رہےہیں۔
خیال رہےکہ وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کو نقض امن کے خدشےکے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جاسکتے۔