- Advertisement -

حکومت کا شیخ رشیدکی لیک آڈیو کی انکوائری کرانےکا فیصلہ

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شیخ رشید کی آڈیو لیک کے حوالے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، پی ٹی آئی کوشفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔
خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔
آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے، گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ’۔
بعد ازاں شیخ رشید نے آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو لیک میں ان کی آواز ہے لیکن وہ مذاق کررہے تھے۔