- Advertisement -

‏ اللہ کا شکر نہ الیکشن عملہ اغوا ہوا، نہ ووٹ کا تھیلا چوری ہوا، مریم اورنگزیب

- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب میں پرامن طریقے سے انتخابی عمل مکمل ہونے پرکہا ہےکہ اللہ کا شکرہےکہ نہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہوا، نہ ووٹ کا کوئی تھیلا چوری ہوا اور نہ ہی ڈبے اٹھائےگئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا، الحمداللہ کسی کی جان کا نقصان ہوا اورنہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پر امن انتخابی عمل ملک میں ترقی، خوشحالی اورمہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔