- Advertisement -

بعد ازانتخاب دھاندلی برداشت نہیں کرینگے، شیریں مزاری

- Advertisement -

رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ خبریں ہیں کہ وزیراعظم ہینڈلرز کی مدد سے قبل از وقت فتح کا اعلان کرنےکی تیاری کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس بعد از انتخاب دھاندلی کی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا تھا کہ یہ جتنی مرضی دھاندلی کرلیں، ان کی سازش ناکام ہوگی، پی ٹی آئی کم از کم 16 سے17 سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے ووٹرز نکل رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کو ووٹ ڈال رہے ہیں، آج پی ٹی آئی کی جیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کہاں لکھا ہےکہ خیبر پختونخوا کے لوگ پنجاب نہیں جاسکتے،کیا خیبرپختونخوا کے لوگوں کے لیے پنجاب نوگو ایریا بن گیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ علی امین گنڈا پور سے خوفزدہ ہیں اس لیے اس کی پنجاب میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے، پولیس اور الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ قانون توڑنے والوں کو گرفتار کریں۔