- Advertisement -

پنجاب ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی 15، ن لیگ چار سیٹوں پر فاتح قرار

- Advertisement -

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر کامیاب مسلم لیگ ن نے چار جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد تمام نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ بیس حلقوں میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 49.69 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آر ایم ایس کے ذریعے ملے۔ تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی جب کہ مسلم لیگ ن 39.05 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی۔
آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد ووٹ جب کہ تحریک لبیک پاکستان نے 5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائجملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے زین قریشی اور ساہیوال سے پی ٹی آئی کے میجر (ر) غلام سرور فتح یاب ہوئے ہیں۔
ملتان پی پی 217 کے مکمل 124 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے 46963 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
پی پی 202 ساہیوال کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 62298 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59191 ووٹ حاصل کرسکے۔
ڈیرہ غازی خان حلقہ نمبر پی پی 288 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشن کےغیر رسمی غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سیف الدین خان کھوسہ 59526 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 32948 دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور پی پی 167 کے مکمل 140 پولنگ اسٹیشن کے نتائج جاری ہو گئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر گجر 40511 کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ نذیر چوہان 26473 کے دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
لاہور پی پی 158 کا مکمل نتیجہ الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان 37 ہزار 463 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کے رانا احسان 31 ہزار 906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 170 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے 23969 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین نے 14916 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 224 لودھراں کا مکمل نتیجہ الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ 69 ہزار 881 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 213 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جھنگ پی پی 125 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں محمد اعظم 82297 ووٹ لیکر کامیاب ن لیگ کے فیصل حیات 52277 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جھنگ پی پی 127 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار مہر نواز بھروانہ نے 69986 ووٹ حاصل کر کے فتح کو گلے لگایا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے 46825 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 83 خوشاب سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 83 خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسن اسلم نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 48475 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار اسلم بھاء نے 41752 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی پی 140 شیخوپورہ سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک نے 49 ہزار 734 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں خالد محمود نے 32 ہزار 812 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
لیہ پی پی 282 سے تحریک انصاف کے قیصر مگسی نے میدان مار لیا، انہوں نے 57 ہزار 118 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے طاہر رندھاوا 38 ہزار 758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 90 بھکر سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 68982 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 59856 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 97 فیصل آباد کےغیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی افضل ساہی 66672 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 54077 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مظفر گڑھ پی پی 272 میں پاکستان تحریک انصاف کے معظم جتوئی 49823 ووٹ لیکر فاتح ٹھہرے جبکہ زہرہ باسط بخاری 42995 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
مظفر گڑھ پی پی273 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سبطین رضا نے فتح حاصل کی انہوں نے 52631 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات جتوئی 46903 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور پی پی 168 کے 96 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے ملک اسد کھوکھر 26169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے محمد نواز اعوان 15767ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 7 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجہ صغیر68 ہزار906 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ تحریک انصاف کے شبیر اعوان 68 ہزار 857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بہاولنگر پی پی 237 ضمنی الیکشن میں 159 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آ گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے میاں فدا حسین وٹو 66398 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جب کہ تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا 31094 ووٹ لے پائے۔
پی پی 228 لودھراں کے تمام 136 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے۔ آزاد امیدوار سید رفیع الدین بخاری 45020 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔
پی ٹی آئی کے عزت جاوید 38338 ووٹ لے کر دوسرے جب کہ مسلم لیگ ن کے نذیر بلوچ 34929 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔