- Advertisement -

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس جاری، پنجاب میں میں آئندہ کی حکمت عملی زیر بحث

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن کے نتائج اور مستقبل کے حکمت عملی پر غور کیا جاے گا، ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال اور دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی تجاویز بھی لی جائیں گی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، سینیٹ میں اپوزیشن سینیٹر وسیم ، مراد سعید شریک ہیں۔
اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، حماد اظہرکے ساتھ ساتھ اسد قیصر، عمر ایوب ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،سیف اللہ نیازی، شفقت محمود بھی مشاورتی عمل میں شامل ہیں۔