لاہور،شوارمے سے چوہا نکل آیا ویڈیو دیکھ کر شہریوں کے ہوش اڑگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ایک دکان سے خریدے گئے شوارمے سے چوہا نکل آیا ،ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہاتھ میں شوارما لیے کھڑا ہے اور اسکے شوارمے کے اندر چوہا بھی موجود ہے ۔یہ شخص دوکان کے ملازم کو بلا کر اس بات کی شکایت کر رہا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوکان کا نام eiffel cafe ہے ۔اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈ یا صارف نے پیغام لکھا کہ کھوتا ،کتا اور اب چوہا ،کج رہ گیا تے دسو۔

تبصرے
Loading...