کپتان سرفراز احمد ون ڈے سیریز کے فاتحانہ آغاز کیلئے پر عزم

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے سیریز کے فاتحانہ آغاز کے لئے پر عزم ہیں۔

ابوظہبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے مقابلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل فتوحات سے حاصل اعتماد کی بدولت 50 اوورز میچز میں بھی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، کامیابی کے لئے سخت محنت کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کی وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے بہتر مجموعہ حاصل کرنے میں دشواری ہوتی ہے، بیٹسمینموں کو سمجھایا ہے کہ کریز پر قیام کو طول دیتے ہوئے اننگز کے لئے اچھی بنیاد فراہم کریں، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کئی تجربہ کار کرکٹر شامل ہیں، ان کی جانب سے سخت مزاحمت کی توقع کررہے ہیں۔

تبصرے
Loading...