کورونا ویکسین، فلسطین پورے مشرق وسطیٰ میں بازی لے گیا

0

کورونا وائرس کے سد باب کیلئے تیار کی گئی روسی ویکسین سپونتک وی کو منظور کرنے کیلئے فلسطین پورے مشرق وسطیٰ میں بازی لے گیا۔

فلسطین مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین کی سب سے پہلے منظوری دی۔

دوسری جانب الجزائر روسی ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا افریقی ملک ہے، اس حوالے سے روسی ڈٖائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ آر ڈی آئی سی جس نے اس ویکسین کی تیاری کیلئے مالی اعانت فراہم کی ہے نے بتایا ہے کہ فلسطین میں بغیر کسی اضافی طبی آزمائش کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے تحت روسی ویکسین سپونتک پنجم کی رجسٹریشن کروائی ہے۔

روسی ڈٖائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس طریقہ کار کو اتوار کے روز الجزائر میں بھی استعمال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسی طرح ارجنٹائن بولیویا اور سربیا مین بھی روسی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

 

تبصرے
Loading...