یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا

0

گوگل کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے چینل سے ہماری پالیسیوں خلاف ورزی پر مبنی مواد شیئر کیا گیا اور انہیں منتبہ بھی کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کی گئی آخری ویڈیو میں تشدد دکھایا گیا تھا جس کو کمپنی نے ہٹا دیا ہے۔

امریکی صدر کے چینل کو بند کرنے سے قبل یوٹیوب نے متعدد ویڈیوز کو ہٹایا تھا اور وارننگ بھی جاری کی تھی۔

گوگل کا کہنا تھا کہ ہم نے ہزاروں ایسی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے جن میں امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا گیا اور ان ویڈیوز میں ٹرمپ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

یوٹیوب کا خیال ہے کہ 2020 کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرنے والی ویڈیوز نے اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹرمپ کے چینل کےسبسکرائبرز کی تعداد8 کروڑ سے زائد تھی۔ یوٹیوب نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی والی ویڈیوز کو بھی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہٹا دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے بھی امریکی صدر کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔

تبصرے
Loading...