نکاح سے چند گھنٹے قبل دلہے کی پراسرار موت، خوشی کا سماں دکھ میں بدل گیا

0

بنگلادیش میں نکاح سے چند گھنٹے قبل دلہے کی پراسرار موت نے دل دہلادیے، نوجوان کی لاش ریلوے لائن کے قریب سے پائی گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

یہ افسوس ناک واقعہ بنگلادیش کے ضلع دیناج پور میں پیش آیا جہاں اسلام پور علاقے میں قائم ایک گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں لیکن بدقسمتی سے نکاح سے قبل دلہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لیے تفیش شروع کردی۔

دلہے کی لاش ریلوے لائن کے قریب سے پائی گئی، نامعلوم شہری نے لڑکے کے والد کو کال کرکے بیٹے کی موت کا بتایا اور آگاہ کیا کہ وہ لاش آکر لے جائیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت لڑکے والے بارات لے کر ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانے کے لیے گاڑی کو پھولوں سے سجارہے تھے، جہاں اس کا نکاح بھی ہونا تھا لیکن اس سے قبل ہی دلہے کو مار دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان کی لاش خون میں لت پت ملی تھی، واقعے کے بعد نوجوان کے گھر والوں اور لڑکی کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

تبصرے
Loading...