بحرینی حکام کی قطر کو دو طرفہ مذاکرات کیلئے دعوت

0

بحرینی حکام نے قطر کو دو طرفہ مذاکرات کیلئے مدعو کرلیا، مذاکرات کے دوران دونوں ممالک متنازعہ امور و مسائل پر گفتگو کریں گے۔

خلیجی ریاست بحرین اور قطر کے مابین تنازعے کے خاتمے کےلیے بحرین نے قطر کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

بحرین کی جانب سے یہ دعوت سعودی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہی اجلاس کے بعد دی گئی۔ سربراہ اجلاس نے دونوں ممالک کو اپنے معاملات و تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تاکید کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ العلا اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، ان میں سے ایک قانونی کمیٹی ہے جبکہ دوسری نگراں کمیٹی ہے۔

یاد رہے کہ مصر نے قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی فضائی رابطے بحال کر چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...