پشاور میں ٹیکسی میں سفر کرنے والی خاتون اپنا پرس بھول گئی لیکن جب ڈرائیور نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا ؟ ویڈیو بنا کر شیئر کر دی

پشاور کے ایماندا ر ٹیکسی ڈرائیو کو گاڑی میں اپنا پر س بھول جانے والی خاتون کی تلاش ہے جس کے بیگ میں آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کیش رقم موجود ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پشاور میں خاتون نے ٹیکسی میں سفر کیا اور اپنا بیگ گاڑی میں ہی بھول گئی تاہم بعدازاں جب ٹیکسی جمیل احسان کو معلوم ہوا تو اس نے بیگ کھول کر دیکھا جس میں تین ہزار سے زائد برطانوی پاﺅنڈ (آٹھ لاکھ پاکستانی ) اور چالیس ہزار روپے کیش موجود تھا ، پریس میں خاتون کا پاسپورٹ بھی رہ گیا تھا ، ٹیکسی ڈرائیور کا کہناتھا کہ خاتون کی تلاش کر رہاہوں تاکہ اس کی امانت لوٹا سکوں ، جس مقام پر اسے چھوڑا تھا وہاں سے وہ کس مقام پر گئیں ہیں معلوم نہیں ، پرس میں خاتون کا کوئی رابطہ نمبر بھی موجود نہیں ، ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کی نقدی اور پاسپورٹ کی ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ہے ۔

تبصرے
Loading...