(ن) لیگ کی قیادت پی ڈی ایم اتحاد بچانے کیلئے سرگرم آصف زرداری کو اہم پیغام پہنچا دیاگیا

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت ان ہائوس تبدیلی کے معاملے پر سامنے آنے والے اختلافات کے باعث پی ڈی ایم اتحاد کو بچانے میں سرگرم ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے سابق صدر آصف علی زرداریکو اہم پیغام پہنچا یا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ ان ہائوس تبدیلی کے بیان سے اتحاد میں دراڑ پڑنے کا اندیشہ ہے۔وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بیان پر نظر ثانی کی جائے۔ عدم اعتماد پیش کرنے کا مطلب 2018 کے الیکشن کو کور اپ دینے کے مترادف

ہوگا۔ پی ڈی ایم کے اکثر قائدین ان ہائوس تبدیلی کے حق میں نہیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مل جل کر باہمی مشاورت سے حکومت کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی تجویز پر ہی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔مسلم لیگ( ن) کے قائدنے بختاور بھٹو کی شادی پر سابق صدر کو مبارکباد کا بھی پیغام دیا۔ ن لیگ کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما نے سابق وزیراعظم کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

تبصرے
Loading...