گرمیوں کی چھٹیاں، شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمودنے کہا کہ اس بار گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی، وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں، پہلے بھی ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والے سکولوں کو بند کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار فیصلہ کیا ہے کہ امتحان کے بغیرکوئی پاس نہیں ہوگا، تعلیمی بورڈزپرعزم ہیں کہ مئی جون میں امتحانات کراسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولے جاچکے ہیں جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیز کیلئے تعلیمی سلسلہ یکم فروری سے شروع ہوگا۔

تبصرے
Loading...