چینی ائیر پورٹ پر اضافی فیس سے بچنے کے لیے چار مسافر30کلومالٹے کھا گئے،پھر کیا ہوا?دلچسپ خبر آگئی

چین میں چار افراد ایئرپورٹ پر 30 کلو مالٹے کھانے کے بعد شدید السر کا شکار ہوگئے۔ ان افراد کو کہا گیا تھا کہ وہ ان پھلوں کو لے جانے کے لیے اضافی سامان کی فیس ادا کریں۔ تاہم ان افراد نے صوبہ یونان کے کنمنگ چانگشوئی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اضافی ادائیگی سے انکار کردیا اور اس کی بجائے مالٹوں کو کھا لینے کا انتخاب کیا۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق ان افراد نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ 300 یوآن فیس کی رقم تھی جبکہ مالٹوں کی قیمت 50 یوآن جو کہ فیس کی رقم سے چھ گنا زیادہ تھی۔

20 جنوری کو پیش آنے والا یہ واقعہ رواں ہفتے چین میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ ان افراد میں سے ایک نے بتایا کہ ہم وہاں کھڑے ہوئے اور سارے مالٹے کھالیے۔ اس تمام عمل میں ہمیں 20 سے 30 منٹ لگے لیکن اس کے بعد ہم بیمار ہوگئے۔ ان کا مزید کہنا تھااب ہم کبھی بھی مالٹے نہیں کھانا چاہتے۔

تبصرے
Loading...