ویلنٹائن ڈے پر جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار لرتے اور تمام عمر ساتھ رہنے کے عہد و پیمان باندھتے ہیں وہیں بھارت کے ایک کالج میں طالبات سے کبھی ”محبت نہ کرنے” اور والدین کی رضامندی کے بغیر شادی نہ کرنے کا عہد لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقامی کالج میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر طالبات سے لیے جانے والے عہد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر امراوتی کے ایک کالج میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی نوعیت کی ایک انوکھی تقریب منعقد کی گئی۔ یوم محبت کی مناسبت سے منعقد کردہ س تقریب میں کالج کے ایک پروفیسر نے طالبات سے ایک انوکھا عہد لیا جس میں طالبات سے ” محبت نہ کرنے” اور والدین کی مرضی کے بغیر شادی نہ کرنے کی تلقین کی گئی ، طالبات سے لیے جانے والی اس عہد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کالج کے پروفیسر طالبات سے عہد لے رہے ہیں اور طالبات پروفیسر کے جملوں کو ساتھ ساتھ دہرا رہی ہیں کہ وہ پسند کی شادی کرکے کبھی والدین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیں گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
students from a girls college forced to take an absurd pledge in Amravati on Valentine's Day. The students are forced to pledge saying we will not love anyone and will never have a love marriage @Pankajamunde @news24tvchannel @VarshaEGaikwad @ChitraKWagh @meudaysamant pic.twitter.com/by8mV1wPgM
— Vinod Jagdale (@vinodjagdale80) February 14, 2020
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اسکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب کرنا کسی کا بھی ذاتی معاملہ ہے اور ایسے میں اسکولز یا کالجز میں بچیوں سے اس قسم کے عہد لینا مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے۔
جبکہ کچھ صارفین نے اسکول انتظامیہ اور پروفیسرز کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے دور میں بچیوں کو اس قسم کا شعور دینا نہایت ضروری ہے کیونکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں محبت کے دھوکوں میں غلط کام کر بیٹھتے ہیں جس کا خمیازہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بالخصوص والدین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے ۔