’میرے 6 بیٹے ہیں، سارے ن لیگ پر قربان کردوں گا‘ ڈسکہ الیکشن میں قتل ہونے والے ذیشان کے والد کا اعلان

این اے 75 ضمنی الیکشن کے دوران قتل ہونے والے مسلم لیگ ن کے کارکن ذیشان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے چھ بیٹے ہیں اور وہ اپنے تمام بیٹے ن لیگ پر قربان کرنے کو تیار ہیں۔

مریم نواز کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقتول ذیشان کے والد نے کہا کہ ان کے چھ بیٹے ہیں جن میں سے ایک قتل ہوگیا ہے، اگر باقی بیٹے بھی انہیں ن لیگ کیلئے قربان کرنے پڑے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں۔

ذیشان کے والد نے کہا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے بیٹے کو مارا گیا لیکن پرچہ ان کے بھائی اور بیٹے کے خلاف دے دیا گیا۔ تین دن سے میرے بیٹے کو اندر رکھا ہوا ہے اور ملنے بھی نہیں دیا جا رہا ہے، ہمیں ن لیگ کو ووٹ دینے کی اتنی بڑی سزا دی گئی۔

خیال رہے کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے روز ڈسکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جاں بحق ماجد کا تعلق تحریک انصاف جبکہ ذیشان کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔

تبصرے
Loading...