ڈاکٹر فیصل سلطان نے سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین لگوا لی۔

پمزاسپتال میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ میں ‏نے سائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوزلگوائی ہے یہ کوروناویکسین بطورڈاکٹرمیں نےلگوائی ہے۔ ‏

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ آسٹرازینیکاویکسین کی پہلی کھیپ مارچ کے پہلے ہفتے آنا شروع ہوگی ‏جب کہ جون سےقبل کوروناویکسین کی17ملین خوراکیں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ہیلتھ ورکرزویکسینیشن کیلئےآن لائن رجسٹریشن کراسکتےہیں، 65سال ‏کےشہریوں کی رجسٹریشن جاری ہے، 60سال سےزائدعمرکےشہریوں کی رجسٹریشن کاآغازکردیا ‏ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کوروناویکسین90فیصدتک مؤثرومحفوظ ہے، سائنو فارم کا ‏لائسنس60سال کےشہریوں تک تھا، ویکسین لگوانےکےاہل شہری رجسٹریشن کرائیں اب ‏بھی کوروناسےاحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے ایسانہیں ہوناچاہئےویکسین ‏لگوانےکےبعداحتیاط چھوڑدیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین سینٹرزمیں آسانی سےاضافہ بھی کیاجاسکتاہے، ویکسین ‏لگانےکاساراپلان تیارہے ویکسین سےمتعلق افواہوں سےلوگ کنفیوژہورہےہیں تاہم کوروناکی ‏جوویکسین دستیاب ہووہ لگوالینی چاہئے۔

تبصرے
Loading...