وزارت سے ہٹائے جانے پر لیاقت خٹک کا اپنے حامیوں کے ساتھ جشن، نئے عزم کا اظہار

نوشہرہ میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف نے وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت کا قلمدان چھین لیا، جس کے بعد لیاقت خٹک اور ان کے حامیوں نے جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت آبپاشی کا قلمبدان چھین لیے جانے کے بعد لیاقت خٹک نے اپنے حامیوں کے ساتھ جشن منایا اور آئندہ انتخابات میں اپنا وزیراعلیٰ لانے کا اعلان کر دیا۔

لیاقت خٹک اور اِن کے حامیوں کی جانب سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیاقت خٹک اپنے حامیوں کے درمیان موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اِس ویڈیو میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف نعرے بازی بھی سنی جا سکتی ہے۔ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت خٹک نے کہا کہ اُن کو نام کی وزارت ملی تھی، اصل میں وزارت کوئی اور چلا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آنے جانے والی چیز ہے، میں نے ابھی کسی دوسری پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ نوشہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 63 پر گزشتہ دنوں ضمنی انتخابات ہوئے، جن میں تحریک انصاف کو مسلم لیگ نواز کے امیدوار اختیار ولی نے شکست دی۔ اس حلقے سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر پرویز خٹک منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو ن لیگی امیدوار کی حمایت کے الزام میں وزارت سے فارغ کردیا گیا ہے، لیاقت خٹک وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کی، جب کہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے دی۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی سے اختلافات کو نوشہرہ میں شکست کی وجہ قرار دیا، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ میں تحریک انصاف کی شکست کاسبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نیاچھا کام کیا کہ خاندان کے فرد کوٹکٹ?نہیں دیا،?پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، ہم مان لیتے ہیں نوشہرہ?میں شفاف الیکشن ہوئے۔

تبصرے
Loading...