- Advertisement -

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 مریض جانبحق

- Advertisement -

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ مثبت آنے کی شرح 2.78 رہی۔
اس کے علاوہ ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے جب کہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔