لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ، رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔؎

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔حمزہ شہباز کی طرف سے اعظم تارڑ اور امجد پرویز ایڈوکیٹ پیش ہوئے.نیب نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ حمزہ شہباز کے اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے اور ان کے خلاف جلد ہی فیصلہ ہو جائے گا ۔ یاد رہے کہ حمزہ شہبازشریف ایک سال اور آٹھ ماہ سے جیل میں ہیں تاہم اب انہیں رہائی مل گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز 20 ماہ سے ناحق قید کاٹ رہے تھے، 20 ماہ میں حمزہ شہباز سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات ملنے کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔

تبصرے
Loading...