غریب بزرگ کے گھر میں نوجوان بیٹی ہونے کی سزا،60سالہ شخص کو کتا بنا کر زمین پر ناک رگڑوانے اور تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ساٹھ ستر سالہ شخص جو کہ حلیہ سے ہی انتہائی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والا انسان لگتا ہے اسے کچھ لوگ گلے میں کتے کا پٹا ڈال کر گھسیٹ رہے ہیں اور اسے زمین پر ناک رگڑنے کا کہتے ہیں جب وہ ایسانہیں کرتا تو اسے لتر مارے جاتے ہیں، مغلظات بکتے ہوئے اس بزرگ شخص کو تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جب اس ویڈیو کی تصدیق کی گئی تو پتا چلا کہ علاقے کے وڈیرے نے ایک غریب شخص کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔غیرت مند باپ نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دی جس پر وڈیرے کی غیرت و حمیت جاگ گئی اور اپنے بیٹے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے پر بیٹی کے غیرت مند باپ کو اغوا کر کے ظلم و تشدد کی تاریخ رقم کر ڈالی۔

ساہیوال نواحی گاؤں 43 فورایل میں ظالم وڈیرے نے ظلم کی انتہا کر دی جس سے انسانیت ہی شرما گئی۔
بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر غریب مزدور کا پولیس کو وڈیروں کے خلاف درخواست دینا مہنگا پڑ گیا۔وڈیروں نے کسان کو اسلحے کے زور پر اٹھا لیا اور گلے میں پٹہ ڈال کر کتا بنا کر کتے کے کھانے والے برتن میں پانی پلاتے رہے۔ساہیوال کے نواحی گاؤں 43 فور ایل میں غریب کسان غلام رسول کو زمان مدھول اور اس کے ساتھیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر بازاروں میں گھسیٹتے رہے۔

کتے کے برتن میں پانی پلاتے رہے غریب کسان اللہ کے واسطے دیتا رہا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانمیں طاقتور اور وڈیراشاہی کب ختم ہو گی،وڈیرے اور بااثر افراد ایسے ہی انسانیت کی تذلیل کر کے دندناتے پھرتے رہیں گے؟کیا انصاف کا یہی معیار ہے؟غریب اور لاچار لوگوں کو ا سدھرتی پر جینے کا کوئی حق نہیں ہے یا پھر انہیں کیڑے مکوڑوں سے بھی بدتر زندگی جینا ہو گی اور کتوں کے برتنوں میں پانی پینا اور زمین پر ناک رگڑتے اور ٹسوے بہاتے زندگی کے ایام گزارنا ہوں گے۔اس کا جواب ریاست مدینہ اور صادق و امین وزیراعظم کو دینا ہو گا۔

تبصرے
Loading...