’ہر مرد کے جسم پر اس جگہ یہ نشان ہوتا ہے‘ انٹرنیٹ صارفین کا حیرت انگیز دعویٰ، ڈھیروں مردوں نے بھی تصدیق کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @dylanbaseball07پر صارف نے ایک ویڈیو میں حیران کن دعویٰ کیا کہ تمام مردوں کے جسم کے ایک ہی حصے پر سیاہ تل جیسا نشان موجود ہوتا ہے اور کمنٹس میں بہت سارے مرد صارف کے اس دعوے کی تصدیق بھی کر رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق صارف کی بتائی گئی جسم کی وہ جگہ ’کلائی‘ ہے۔ صارف اس ویڈیو میں اپنی کلائی دکھاتا ہے جس میں ہاتھ اور کہنی کے درمیان میں ایک جگہ پر سیاہ رنگ کا نشان ہوتا ہے۔

صارف کہتا ہے کہ تمام مرد اپنی کلائی کو دیکھیں اور بتائیں کہ ان کی کلائی پر یہ نشان موجود ہے یا نہیں۔کمنٹس میں بہت سارے مرد بتا رہے ہیں کہ ان کی کلائی پر بھی اسی جگہ سیاہ رنگ کا نشان موجود ہے۔ ایک صارف کمنٹس میں لکھتا ہے کہ ”یہ نشان صرف میری کلائی پر ہی نہیں بلکہ میرے بھائی اور باپ کی کلائیوں پر بھی موجود ہے۔“

تبصرے
Loading...