تحریک انصاف کے 3 ارکان اسمبلی کراچی سے اغوا

تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل شام ہمارے 3 ارکان اسمبلی کو اغوا کیا گیا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ان ارکان کے موبائل بند ہیں اور گھر والوں کو بھی علم نہیں، یقین ہے کہ پیپلز پارٹی ارکان پر دباؤ ڈال رہی ہے، مسلسل سندھ حکومت کی جانب سے اراکین کو ڈرایا اور دھمکایا جارہاہے۔

ادھر اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر کہتے ہیں ہمیں کوئی کیوں اغوا کرے گا، اپنے گھر پر ہوں، وزیراعظم کو کئی بار کہا سندھ کیلئے کچھ کریں لیکن انھوں نےنہیں سنا۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول کہتے ہیں کہ جس سے امیدوار سے مطمئن ہوں گا اسے ہی ووٹ دوں گا، تحریک انصاف کا ہوں اور رہوں گا۔

تبصرے
Loading...