دنیا کی سب سے مختصر شادی، صرف تین منٹ میں ہی طلاق ہوگئی

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) جھٹ منگنی پٹ بیاہ کی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہو گی لیکن کویت میں ’جھٹ شادی پٹ طلاق‘ کا ایسا واقعہ پیش آچکا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ویب سائٹ shortlist.com کے مطابق یہ واقعہ 2019ءکا ہے جب یہ کویتی جوڑا عدالت میں گیا اور جج کے سامنے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے۔ دستخط کرنے کے بعد جب دولہا دلہن واپس مڑے تو دلہن لڑکھڑا کر گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق دولہا بجائے اس کے کہ دلہن کو سنبھالتا اور اٹھنے میں مدد دیتا، اس نے الٹا دلہن کو ’بے وقوف‘ کہہ ڈالا۔ اس پر دلہن ایسی مشتعل ہوئی کہ فوراً واپس مڑ کر جج کے پاس گئی اور اسے کہہ کر وہیں طلاق لے لی۔ کویتی میڈیا کے مطابق ان کی شادی اور طلاق میں محض تین منٹ کا وقفہ تھا۔کویتی میڈیا اس شادی کو کویت کی تاریخ کی سب سے کم مدتی شادی قرار دے رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ دنیا کی کم ترین مدت کی شادی ہو۔

تبصرے
Loading...